لوک سبھا انتخابات کشتواڑ میں سابق ملی ٹینٹوں اور ساتھیوں کی نگرانی شروع

 عاصف بٹ

کشتواڑ //جموں و کشمیر پولیس نے کشتواڑ ضلع میں قریب ایک درجن سے زیادہ سابق ملی ٹینٹوں، انکے ساتھیوں اور ہسٹری شیٹروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماضی میں ملی ٹینٹوں کیساتھ منسلک ایک درجن سے زیادہ افراد کی نقل و حرکت کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا،جنہیں ضرورت پڑنے پر حراست میں بھی لیاجاسکتاہے ۔ذرائع نے مزید کہا کہ ان میںشکیل احمد، فاروق احمد، شبیر احمد، عارف حسین، محمد اسماعیل، فاروق احمد، قاسم دین، محمد حسین، اختر حسین، محمد اسحاق اور محمد عثمان شامل ہیں۔ اس فہرست میںملی ٹینسی سے منسلک مقدمات میں بالائی ورکراور ہسٹری شیٹر فاروق احمد، عبدالقادر، احمد گجر ،صادق، قاسم دین، مسعود احمد، نور حسین اور مدثر حسین بھی شامل ہیں ۔ایجنسیوں کے ریڈار پر موجود تمام افراد کا تعلق جموں کے ضلع کشتواڑ کی تحصیل بونجواہ سے ہے۔ ایس ایس پی عبدالقیوم نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ پولیس سبھی سابقہ ملی ٹینٹوں پر نظررکھتی ہے لیکن ابھی تک کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیاہے۔