کپوارہ//لولاب وادی کے بڑی بیرہ میں اس وقت ایک لو ڈ کیر ئر نے مژھل کے 50سالہ شہری کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ لولاب کے متعدد علاقوں کے مویشیو ں کو مژھل لیکر جارہے تھے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ م55سالہ محمد منور چو پان ساکن پوشواری مژھل منگل کی علی الصبح کو سحری کے بعد لولاب وادی کے متعدد علاقوں کے مویشوں کو مژھل کی بہک کی طرف لے جارہا تھا اور جب وہ بڑی بیرہ کے نزدیک پہنچ گئے تو دیور سے کپوارہ کی طرف آرہا ایک لو ڈ کیر ئر زیر نمبرJK05B.0334نے مذکورہ شہری کو ٹکر ماکر کچل ڈالا ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت محمد منور چوپان کو سب ضلع اسپتال سوگام میں علاج و معالجہ کیلئے دا خل کیا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر انہیں اپنے آ بائی گائو ں مژھل روانہ کیا اور معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر نمبر 14/2019US279,304A,429RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی اورلو ڈ کیر ئر ڈرائیور فاروق احمد لون گا ڑی سمیت گرفتار کیا ۔