لولاب میں دوشیزہ دل کا دورہ پڑجانے سے لقمہ اجل | کولگام میں47 سالہ شہری کی لاش برآمد

کپوارہ// لولاب وادی میں ایک دوشیزہ دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گئی ۔ادھر جنوبی ضلع کولگام کے آمنو گاوں میں اتوار کے روز ایک 47 سالہ شخص کو کرایہ کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔روہینہ دختر غلام نبی بٹ ساکن درد پورہ لولاب ہفتہ کی شام دیر گئے اچانک بیہوش ہو گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے اُسے سب ضلع اسپتال سوگام میں داخل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا ۔دوشیزہ کے مرنے کی خبر جب اس کے آبائی گاں پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور اُسے پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ادھر جنوبی ضلع کولگام کے آمنو گاوں میں اتوار کے روز ایک 47 سالہ شخص کو کرایہ کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آمنو کولگام میں 47 سالہ شخص کو کرایہ کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا گیا۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔مہلوک کی شناخت 47 سالہ مشتاق احمد ڈار ولد ثنا اللہ ڈار ساکن ڈی کے مرگ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔