لولاب میں بالائی زمین ورکرکی گرفتاری کا دعویٰ

کپوارہ//لولاب کے ٹکی پورہ علاقہ میں پولیس نے جنگجو ئوںکے ساتھ کام کرنے والے ایک بالائے زمین ورکر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے فوج کی 28آرآر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر لولاب کے ٹکی پورہ علاقہ کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی ۔تلاشی کاروائی کے دوران فوج اور پولیس نے با غات کالونی ٹکی پورہ میں ایک مشتبہ شہری کو گرفتار کیا اور اُس سے پوچھ تاچھ شرو ع کی ۔پولیس نے لولاب کے دلبا غ دیور علاقہ میںاُس کی نشاندہی پر ایک پستول اور دیگر قابل اعتراض چیزیں کیں  ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 35/2020درج کر کے تحقیقات شروع کی۔