نیوز ڈیسک
سری نگر//سرحدی ضلع کپواڑہ میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں مزید ایک جنگجو مارا گیا ہے، جس کے بعد مہلوکین کی تعداد 2ہو گئی ہے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ لولاب تصادم آرائی میں اب تک پاکستانی سمیت دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرفتار جنگجو شوکت احمد شیخ ساکن لولاب کپواڑہ کی نشاندہی پر پولیس اور 28آر آر نے اتوار کے روزکپواڑہ میں ہائیڈ آوٹ کی تلاشی لینی چاہئے کہ اس دوران وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اب تک دو جنگجو مارے گئے ہیں باقی کمین گاہ میں ہی محصور ہے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کپواڑہ میں تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک پاکستانی جنگجو مارا گیا، بعد ازاں مزید ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مزید دو ملی ٹینٹ محصور ہیں جنہیں مار گرانے کی خاطر آپریشن جاری ہے۔