لنگیٹ میں ہولناک آگ ،لاکھو ں روپے مالیت کی املاک خاکستر

کپوارہ//لنگیٹ کے مضافاتی گائو ں خانو بابا گنڈ میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں متعدد ڈھانچے نذر آ تش ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھو ں روپے کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔علاقہ کے لوگو ں نے نزدیکی فائر اسٹشین کے خلاف اس بات کو لیکر احتجاج کیا کہ انہو ں نے رابطہ کرنے کے بعد معذرت کا اظہار کیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کو دوران شب لنگیٹ کے مضافاتی گائوں خانو با با گنڈ میں غلام محمد میر کے گا ئو خانے سے چانک آ گ نموادر ہوئی جس نے آ ناً فاناًگائو خانے کے متصل دیگر ڈھانچو ں جن میں شیڈ ،اسٹور اور 3غسل خانے ،گائو خانہ اور عمارتی لکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے جس کے بعد مقامی لوگ جائے واردات کی طرف دوڑ پڑے اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے نزدیکی فائر اسٹیشن کو فوری طور مطلع کیا لیکن انہو ں نے یہ کہہ کر معذرت ظاہر کی تنگ سڑک اور برفباری کی وجہ سے جائے موقع پر نہیں پہنچ سکتے جس کی وجہ سے لوگو ں کے غصہ میں اس قدر اضافہ ہو گیا کہ انہو ں نے کرالہ گنڈ فائر اسٹیشن کے خلاف احتجاج کیا جبکہ پولیس سے رابطہ کے بعد 8کلو میٹر دور پہرو ہندوارہ سے فائر ٹینڈر کو علاقہ کی طرف روانہ کیا گیا اور انہو ں نے آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا  ۔ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔کرالہ گنڈ فائر اسٹیشن کے عملے کی لاپراہی کے متعلق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمر جنسی کپوارہ عبد الخالق نے بتا یا کہ جس مقام پر آگ لگ گئی اس کو پہرو فائر اسٹیشن نزدیک آ تا ہے تاہم آگ ظاہر ہونے کے فوراًبعد پہرو اور ہندوارہ سے فائر ٹینڈروں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ۔انہو ں نے بتا یا کہ اس کے باوجود بھی وہ کرالہ گنڈ فائر اسٹیشن کے ا نچارج سے رابطہ کر کے واقعہ سے متعلق جانکاری حاصل کریں گے ۔