لمبردراوں اور چوکیداروں کارول اہم:صوبائی کمشنر

کولگام//ضلع انتظامیہ کی طرف سے یہاں لمبرداروں اور چوکیداروں کیلئے یک روزہ ریونیوکانفرنس منعقد ہوئی۔تربیتی سیشن کاافتتاح صوبائی کمشنر پی کے پولے نے ویڈیوں کانفرنس کے ذریعے کیا۔اسموقعہ پرڈپٹی کمشنربلال محی الدین بٹ بھی موجودتھے۔ اس دوران چوکیداری قانون 1956اورلمبرداری قانون1972اورضابطوں کی تفصیلی جانکاری شرکاء کو دی گئی۔ صوبائی کمشنر نے اس دوران لمبرداروں اورچوکیدراوں کو ان کی ذمہ داریوں سے باخبرکیا۔ڈپٹی کمشنر کولگام نے اس موقعہ پر کہا کہ لمبردار اورچوکیدار انتظامیہ اور عوام کے درمیان پہلا زمینی سطح کا رابطہ ہے۔