جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے دن راج بھون میں پنچائت نیوز لیٹر پریورتن جاری کی ۔ جموں کشمیر کی پانچ سرکاری زبانوں میں شائع کی گئی یہ پہلی کتاب ہے ۔ لیفٹینٹ گورنر نے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کو جموں کشمیر کی پانچ سرکاری زبانوں ڈوگری ، اردو ، کشمیری ، ہندی اور انگریزی میں کتاب شائع کرنے کی پہل کو سراہا ۔ کتاب میں بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم اور 21 روزہ طویل جن ابھیان پروگراموں کو اجاگر کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کئی زبانوں میں شائع کی گئی یہ کتاب جموں کشمیر کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو حکومت کی تازہ ترین سرگرمیوں سے آگاہ رکھے گی اور حکومت کے کام کاج سے متعلق بھی انہیں جانکاری فراہم کرے گی ۔ نیوز لیٹر میں بیک ٹو ولیج اور جن ابھیان پروگراموں کے ذریعے لوگوں تک پہنچ کر جمہوریت کو بنیادی سطح پر فروغ دینے کیلئے حکومت کی کوششوں کا کلہم جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔ کتاب میں پنچائتی راج نظام کو مستحکم بنانے ، قومی دیہی روز گار مشن ، کمیونٹی کپیسٹی بلڈنگ ، اپنی مدد آپ گروپوں کو مستحکم بنانے ، حمائت پروگرام ، بلاک دوس ، نئے صنعتکاروں کو مدد فراہم کرنے ، منریگا کے تحت روز گار کی فراہمی اور مقامی آبادی کی ضرورت کے مطابق سود مند سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر پریورتن جیسی کوششوں کے ذریعے چند اہم مقامی زبانوں کی وساطت سے لوگوں تک رسائی حاصل کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں حکومت تمام سرکاری زبانوں میں سرکاری کُتب اور احکامات جاری کرے گی ۔ سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچائتی راج نے اس موقعہ پر کہا کہ محکمہ نے نیوز لیٹر کا دوسری طبعات جموں کشمیر کی پانچ سرکاری زبانوں میں پریورتن کے نام سے انگریزی ، ہندی اور ڈوگری میں کی ہے جبکہ اردو اور کشمیری میں بدلاؤ کے عنوان سے نیوز لیٹر جاری کی گئی ہے ۔ لیفٹینٹ گورنر کے مشیران آر آر بٹھناگر اور بصیر حمد خان ، چیف سیکرٹری ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچائتی راج اور دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔