عظمیٰ نیوز سروس
لیہہ// لداخ میں ایک حادثے میں دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی او)ہلاک ہو گئے۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ فوج نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے بتایا کہ صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار جنوبی لداخ میں لیہہ سے 150 کلومیٹر دور نیوما کے علاقے میں ایک کیمپ میں پانی کی ٹینک پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار نے سنتوش کماراور سنیل کمار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔فائر اینڈ فیوری کور نے دو جے سی اوز کی تصویریں شیئر کیں اور لکھا: “جی او سی، فائر اینڈ فیوری کور اور تمام رینک صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 16 فروری کو لداخ میں ڈیوٹی کے دوران سب سے بڑی قربانی دی اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت پیش کی۔”