لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابی شیڈول کا اعلان

سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ انتخابات کے سیکریٹری سوگت بسواس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 16 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ موجودہ کونسل کی پانچ سالہ معیاد 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور اسی دن نئے کونسل کو بھی تشکیل دیا جائے گا۔