سرینگر// لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے محمد یعقوب خان المعروف چٹائی اور لبریشن فرنٹ کے صدر دفتر پر جاں بحق ہونے والے معروف ایڈوکیٹ محمد حسین ، غلام محمد اور محمد مقبول تیلی کی برسی پر اُنہیں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ فرنٹ کے ایک اجلاس میں کہا گیا کہ وہ اعلیٰ جانباز تھے ، جنہوں نے تحریک آزادی کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا اور اسی راہ میں ان لوگوں کی اپنی جان کی بازی تک لگادی۔ ایڈوکیٹ محمد حسین کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ موصوف ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان تھا جنہوں نے آزادی کی تحریک کے دوران جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی تک لگادی۔ علاوہ ازیں لبریشن فرنٹ نے2010 میں جاں بحق کئے گئے معصوم زاہد فاروق کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ۔