سرینگر//شوپیان میں پولیس نے کووِڈ- 19لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 15افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔سی این آئی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شوپیان پولیس نے ایک ٹوئٹ میں لکھا،’’کووِڈ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے15افرادکی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ اس کے علاوہ سات گاڑیاں اور ایک اسکوٹی بھی ضبط کی گئی۔اس کے علاوہ کئی ایف آئی آر بھی کروناکرفیوکی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں درج کئے گئے۔‘‘ اس دوران پولیس نے ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پرقابو پانے کیلئے لاک ڈائون پر سختی کے ساتھ عمل کریں ۔