لاک ڈائون کا60واں دن؛ شہر میں گاڑیوں کی آمد و رفت میں اضافہ

سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے60ویں روزوادی میںبدھ کو بندشوں میںایک بار پھر عید کی آمد کے پیش نظر بندشوں میں قدرے نرمی رہی۔منگل کو پائین شہر کے کنہ مزار علاقے میں مسلح جھڑپ کے پیش نظر سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں تھیں لیکن بدھ کو ان میں نرمی برتی گئی۔البتہ کئی سڑکوں پر ناکے لگا  تار خاردار تاریں بچھاکر عبور و مرور کو کم کیا گیا لیکن نجی گاڑیوں کی آمد و رفت اچھی خاصی رہی اور پہلی بار شہر کے کئی جگہوں پر اکا دکا دکانیں بھی کھل گئیں۔پائین شہر کے کئی علاقوں میں بیکری کی دکانیں کھل گئیں تھیں جبکہ دیگر کریانہ دکانیں بھی کئی مقامات پر کھلی رہیں۔اکا دکا دکانیں کھلنے سے لوگوں نے ضروریات کے مطابق گھریلو سامان خریدا جبکہ نجی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی اچھی خاصی دیکھی گئی۔ مہاراج بازار،رام باغ ، بٹہ مالو اور ڈلگیٹ علاقوں میں میوہ فروش دکھائی دیئے البتہ۔شہر میں دن بھرسیول لائنز کے کچھ علاقوں میں بھی اکا دکا دکانیں کھل گئیں تھیںجبکہ پرائیویٹ گاڑیاں معمول کے مطابق چل رہی تھیں۔ وادی بھر میں مجموعی طور پر کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں اور ہر طرح کی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں۔ بندشوںکی صورتحال ایک جیسی ہے اور شہر و قصبوں کے علاوہ دیہات میں بھی ہر طرح کی سرگرمیاںمفلوج ہیں۔