سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے57ویں روزوادی میںاتوار کو بندشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم پچھلے 3 روز سے شہر میں پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد و رفت میں قدرے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مہاراجہ بازار، بٹہ مالو،جہانگیر چوک، صنعت نگر، حیدر پورہ ، ڈلگیٹ اور ڈائون ٹائون کے سبھی علاقوں میں میوہ اور سبزی فروش کما حقہ اپنی دو وقت کی روٹی کما رہے ہیں لیکن چھانہ پورہ ، نٹی پورہ اور رام باغ میں اس طرح کی اجازت نہیں ہے۔یہاں دن میں کسی میوہ یا سبزی فروش کو ریڈے سجانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے میوہ و سبزی فروشوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ادھر اتوار کو وادی بھر میں کوئی گہما گہمی نہیں دیکھی گئی اور لاک ڈائون کی وجہ سے عید کی آمد پر روایتی رش بھی دور دور تک کہیں نہیں ہے۔ کیونکہ وادی بھر میں کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں اور ہر طرح کی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں۔وادی میں بندشوںکی صورتحال ایک جیسی ہے اور شہر و قصبوں کے علاوہ دیہات میں بھی اسی طرح ہر طرح کی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں۔گائوں میں روز زمینداری اور میوہ باغات کیساتھ مصروف ہیں لیکن قصبوں میں ایسی صورتحال نہیں ہے بلکہ لوگ محصور ہیں اور گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔دریں اثناء جوں جوں عید قریب آتی جارہی ہے تو شہر میں لوگوں کی آوا جاہی میں تھوڑا بہت اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بہے تعداد میں نجی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں اور سڑکوں پر رکاوٹیں ڈالنے کی کارروائیوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ادھر نامہ نگار ارشاد احمد کے مطابقگاندربل پولیس نے موجودہ حالات میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے7ٹپرضبط کئے اور ڈرائیور وں کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس پوسٹ شادی پورہ نے مال بردار گاڑیوں کو ضبط کیا۔ پولیس گاندربل نے تمام ٹپر ڈرائیورں کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر97/2020,98/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کئے ۔
لاک ڈائون کا57واںدن | لوگوں کی آمد و رفت میں قدرے اضافہ
