غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے : عوامی مجلس عمل
سرینگر//عوامی مجلس عمل نے سرینگر کے مضافات لاوے پورہ میں فورسزکے ہاتھوں تین نوجوانوں کی مبینہ ہلاکت پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میںعوامی مجلس عمل نے کہا کہ مقتول نوجوانوں کے اہل خانہ کے مطابق وہ معصوم طلبا تھے جو اپنی تعلیم کے سلسلے میں گھر سے نکلے تھے جنہیں نشانہ بناکر جاں بحق کیا گیا۔مجلس عمل نے کہا کہ جیسا کہ مہلوکین کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حق و انصاف کے تقاضوں کے مطابق اس سانحہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جانی چاہئے تاکہ ملوثین کو قرار واقعی سزا مل سکے تاہم مجلس عمل نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ جموںوکشمیر میں ماضی میں پیش آئے اس طرح کے المناک واقعات کی نہ تو کبھی غیر جانبدارانہ تحقیق کی گئی اور نہ ہی ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔بیان میں کہا گیاکہ لاوے پورہ سانحہ کو جس چیز نے مزید تکلیف دہ بنا دیا ہے وہ حکام کی جانب سے لاشوں کو اہل خانہ کے سپرد نہ کرنا ہے جن کی وہ مذہبی رسومات کے مطابق تدفین عمل میں لاتے۔ بیان میںکہا گیا کہ یہ رویہ انتہائی افسوسناک ، حد درجہ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے۔
عدالتی تحقیقات کئے جانے کااپنی پارٹی کا مطالبہ
سرینگر//اپنی پارٹی کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر محمد دلاور میر نے ہفتہ کے روز مطالبہ کیا ہے کہ ہوکوسرسرینگر تصادم کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے تاکہ پوری سچائی عوام کے سامنے آسکے۔ ایک بیان میں میر نے مارے گئے نوجوانوں کے اہل خانہ کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِس سے ہوکرسرتصادم کی صداقت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ لیفٹیننٹ گورنر سربراہی والی حکومت کو چاہئے کہ متعلقہ کنبوں کے بیانات وشواہد کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے مارے گئے تین نوجوانوں کی تصدیق کے لئے غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو ْ ۔انہوں نے کہا کہ ہوکر سرجھڑپ میں مارے گئے تینوں نوجوانوں سے متعلق اُن کے کنبوں کا بیان فورج اور پولیس کے دعوے سے یکسر متضاد ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ معیاد بند عدالتی تحقیقات تشکیل دی جائے اور تینوں نوجوانوں کی نعشیں آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے حوالے کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جن حالات میں یہ ہلاکتیں ہوئیں ، عوامی حلقوں میں اس تصادم سے متعلق پائی جارہی تشویش کے پیش نظر اِس کی تحقیقات کی جانے کی ضرورت ہے ۔میر نے مزید کہاکہ ’’امشی پورہ شوپیان جھڑپ ابھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے جہاں پر راجوری کے تین مزدوروں کو مار دیاگیاتھا، جس پر آرمی نے کورٹ آف انکوائری شروع کی ہے، لہٰذا حکومت کو ہوکرسرتصادم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کیلئے اپنی ذمہ داری سے بھاگنا نہیں چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ خطہ کے وسیع ترمفادات ، امن اور خوشحالی کی خاطر حکومت کوجموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صفر رواداری کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے ۔
غیرجانبدرانہ انکوائری کی جائے:پولٹیکل مومنٹ
سرینگر//پولٹیکل مومنٹ کی ایک میٹنگ میں این ایم جھڑپ کی غیر جانبدانہ تحیققات کا مطالبہ کیا گیا۔جاویدمصطفی میرکی صدارت میں منعقد ہ میٹنگ کے دوران حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوران کامیاب ہوئے امیدواروں کی عزت افزائی کی گئی۔میٹنگ میں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا پرایچ ایم ٹی میں ایک جھڑپ میں مارے گئے تین نوجوانوں کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحققات کرنے پرزوردیا گیا۔