عظمیٰ نیوز سروس
نوشہرہ //فوج نے سیول انتظامیہ کے تعاون سے نوشہرہ سب ڈویژن کے لام علاقہ میں گجر اور بکروال کمیونٹی کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک موبائل میڈیکل پیٹرول کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی کمی کو پورا کرنا اور مقامی کمیونٹی کی مجموعی صحت کو بہتر بنانا تھا۔خاتون ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے موقع پر ہی طبی دیکھ بھال، بنیادی صحت کے معائنے، عام بیماریوں کے علاج اور ضروری ادویات کی فراہمی کا اہتمام کیا۔ اس موبائل میڈیکل پیٹرول سے 60 دیہاتیوں نے فائدہ اٹھایا، جنہوں نے اس اقدام پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔فوج کا یہ مشترکہ اقدام شہری انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے بھارتی فوج کا عزم اس کی مختلف سماجی اقدامات میں نمایاں ہے، جو دیہی علاقوں کی مدد، زرعی پیداوار میں اضافہ اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھتا ہے۔موبائل میڈیکل پیٹرول کی کامیابی نے بھارتی فوج کے بطور محافظ اور قومی ترقی میں شراکت دار کے کردار کو مزید مستحکم کیا، جس سے عوام میں اعتماد اور یقین کا جذبہ پیدا ہوا۔