لال چوک کے تاجروں کی لیفٹنٹ گورنر سے اپیل

سرینگر//اتھواجن میں پبلک ٹرانسپورٹ کے روکے جانے کو ناانصافی سے تعبیر کرنے ہوئے ٹریڈرس ایسوسی ایشن لال چوک نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح ٹرانسپورٹ کو چالورکھنے کی حکام کو ہدایت دیں ۔ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس کارروائی سے لال چوک کے دکانداروں اوردیگرتجارتی اداروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہواہے ۔تاجروں کی انجمن نے چیئرمین فیروزاحمدباباکی وساطت سے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ ماضی کی طرح ہی عوامی ٹرانسپورٹ کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ- 19کی وباء کی وجہ سے پہلے کی کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔