سرینگر//کروناوائرس سے بچائو کیلئے سرینگر مونسپل کارپوریشن نے کل سول لائنز کے کئی بازاروں میں ادویات کا چھڑکائو کیا۔ساز و سامان سے لیس کل سول لائنز کے لال چوک میں سرینگر مونسپل کارپوریشن کا عملہ نمودار ہوا اور ٹیکسی اسٹینڈوں اور مصروف بازاروں میں ادویات کا چھڑکائو کیا۔ عملے نے لالچوک اوراس کے نواحی علاقوںاور بازاروں کے علاوہ ، گھنٹہ گھر ، آبی گزر،ریگل چوک،ٹیکسی اسٹینڈ،مکہ مارکیٹ، ایس آر ٹی سی اڈہ اور دیگر عوامی نوعیت کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں چھڑکائو کیا۔ایس ایم سی افسران کی موجودگی میں شہر کو پاک و صاف رکھنے کی کوششوںکا مقصد شہر کو گندگی سے پاک رکھنا ہے تاکہ کروئونا وائرس سے بچایا جاسکے۔