لال منڈی میں پنیری کی فروخت شروع

 سرینگر//ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے کل کچن گارڈن نرسری لال منڈی میںسبزیوں کے مختلف اقسام کی پنیری کی فروخت کے عمل کا افتتاح کیا۔پنیری کی خرید کے لئے سبزی اگانے والوں کی بھیڑ اُمڈ پڑی ۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے بتایا کہ محکمہ کچن گارڈن سکیم کو فروغ دینے کا وعدہ بند ہے تاکہ سبزیوں کی معیار ی پیداوار کو یقینی بنانے کے علاوہ سبزیوں کی خود کفالت کا ہدف بھی حاصل کیاجاسکے۔ناظم زراعت نے کہا کہ محکمے کی طرف سے معیاری پنیری فراہم کی جارہی ہے جس سے کھادوں کے استعمال میں کمی کے علاوہ کاشت کی لاگت میں بھی کمی آتی ہے۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے آفیسران پر کچن گارڈن سکیم کو فروغ دینے پر زوردیا۔