سرینگر//لال بازار علاقے میں جمعرات کو ایک بزرگ خاتون کو اس کے غیر مقامی ملازم نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ قتل میں مبینہ طور پر ملوث غیر مقامی شخص گھر سے کچھ نقدی اور زیورات بھی لے گیا ہے۔ خاتون کی شناخت بہرار لال بازارکی 85 سالہ مالا پھوپھی زوجہ مرحوم غلام احمد شیخ کے طور ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس پر غیر مقامی ملازم نے چاقو سے حملہ کیااور بعد میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔غیر مقامی ملازم کی شناخت 21 سالہ اوم پرکاش ساہ ولدگوپال ساہ ساکن تتولی گورمدن اتراکھنڈ کے بطور ہوئی ہے جوگھر سے کچھ نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگیا تھا۔تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کی ۔