سرینگر// لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جھیل ڈل اور اس کے گرد د ونواح میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے کل ڈلگیٹ کے بیلوراڈ علاقہ میں 3ڈھانچوں کو منہدم کیا جو غیر قانونی طور کھڑے کئے گئے تھے ۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر نے بتایا کہ غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو ہٹانے کی مہم جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ مہم میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی ۔انہوں نے ٹپر اور تعمیراتی میٹریل لے جانی والی گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ نگین، جھیل ڈل اور اس کے گرد د ونواح میںتعمیراتی میٹریل لے جانے سے گریز کریں ۔