پونچھ// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کی صبح آٹھ بجے حدِ متارکہ پر پاکستانی لڑاکا طیارے کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔دفائی ذرائع کے مطابق پونچھ سیکٹر میںنور کوٹ علاقہ میں حدِ متارکہ پر فضا میں دھویں کی ایک لکیر دیکھی گئی جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ یہ پاکستانی جیٹ ہے۔انہوں نے بتایا "یہ معلوم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے کہ یہ کس طرح کا جیٹ تھا۔ ادھر قصبہ پونچھ میں بھی عوام نے جیٹ کی نقل و حرکت محسوس کی جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے لوگوں پر خوف وہراس پھیل گیا۔ادھرسرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے شدید تبادلہ ہوا۔ شاہپور کرنی سیکٹر میں گولہ باری کی وجہ سے لوگوں پر خوف و حراص چھا گیا دریں اثنا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر شاہپور اور کرنی علاقوں میں پیر کے روز قریب تین بجکر دس منٹ پر پاکستانی فوج نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے گولہ باری اور فائرنگ کی جس کا ہند فوج نے معقول جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے علاوہ مارٹر گولے داغے گئے ہیں جواب میں ہند فوج نے بھی جدید ہتھیار استعمال کئے۔