آج کے دور میںقومی سلامتی میں تبدیلیاں بہت پیچیدہ :جے شنکر
عظمیٰ مانٹیرنگ ڈیسک
نئی دہلی// قومی سلامتی کو آج کے دور میں ایک پیچیدہ حساب کتاب قرار دیتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)پر چینی دراندازی اور پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اوڑی اور بالاکوٹ کے ہندوستان کے ردعمل کو اجاگر کیا۔وزیر خارجہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، کنونشن سنٹر میں’ بھارت اور دنیا کے موضوع پر‘پنڈت ہردے ناتھ کنزرو میموریل لیکچرز 2024دے رہے تھے۔ جے شنکر نے کہا، “قومی سلامتی کا حساب کتاب بہت زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے، مقابلہ کرنے اور دبائو ڈالنے کے روایتی طریقے اثر و رسوخ اور خلل ڈالنے کے نئے اوزاروں سے متاثر ہوتے ہیں،یہاں بھی بھارت نے عزم اور استقامت کے ساتھ پیچیدہ صورتحال کوپیچھے دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سرحدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کام کیا ہے، جس کا ایک پہلو “طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی پر ہندوستان کا ردعمل اوڑی اور بالاکوٹ کے واقعات میں دیکھا گیا۔جے شنکر نے کہا”جب ہمیں ایل اے سی پر چیلنج کیا گیا، چین کے ساتھ، کوویڈ کے درمیان تیز رفتار اور موثر انسداد تعیناتیاں مناسب جواب تھیں۔ ہم نے قوم کے دفاع کو بہت زیادہ موثر بنا دیا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا، “مغربی محاذ پر، سرحد پار سے دہشت گردی کا ایک طویل چیلنج کا رد عمل اب زیادہ مناسب دیا جارہاہے۔ یقین کریں، اوڑی اور بالاکوٹ نے اپنا اپنا پیغام بھیجا ہے۔انہوںنے کہا کہ جہاں ‘بھارت سوالوں کے جواب دینے سے باز نہیں آئے گا، اس میں سوال کرنے والوں سے سوال کرنے کی ہمت بھی ہے۔”معاشی طور پر، بھارت کا جواب عظیم تر اتمنیربھارت میں ہے۔