رمیش کیسر
نوشہرہ //سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ کی عمارت پر لہرائے جانے والے قومی پرچم کی حالیہ بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف جمعہ کے روز مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے مرکزی قصبہ نوشہرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے نوشہرہ کے گجرال چوک پر جمع ہو کر احتجاج کیا اور واقعے پر سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔انہوں نے کہا کہ قومی پرچم ہر شہری کا فخر ہے اور پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہاکہ یہ مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے ہم اس معاملے میں سخت کارروائی اور فوری گرفتاری چاہتے ہیں۔بعد ازاں ایس ایچ او نوشہرہ راجیش جسروٹیہ نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کو پرامن کیا۔