بانہال //قومی شاہراہ پر واقعہ قصبہ بانہال میں پیر کی شام لوٹ کی ایک سنسنی خیز واردات اس وقت پیش آئی جب بغیر نمبر کی ایک آلٹو کار بردار افراد ایک ہول سیل دکاندار کا روپیوں اور بہی کھاتوں سے بھرا بیگ لے اڑے – یہ واقعہ ناگبل بانہال میں پیر کی شام ایک ہول سیل دکان کو پیش آیا – وہاں موجود دو میں سے ایک مالک دکان طارق احمد میر نے گاڑی کا پیچھا کیا لیکن لٹیرے نکل بھاگے اور بعد میں ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فرار کار کا پیچھا کیا اور دو سے تین لٹیرے آلٹو کار نمبر JK-15 / 0649 کو جواہر ٹنل کے پار Titanic پوانٹ کے موڑ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے – وہ اپنے ساتھ دکاندار سے لیا گیا بیگ اپنے ساتھ لے گئے ہیں جس میں دن بھر کی سیل اور روزانہ کے بہی کھاتے تھے – ایس ایچ او بانہال نے ویری ناھمگ ذگ سے کشمیر عظمی کو بتایا کہ یہ واردات عین اس وقت پیش آئی جب طارق احمد دکاندار بیگ کو ایک طرف رکھ کر دکان کا شٹر گرانے کی کوشش میں لگ گئے اور اس دوران آلٹو کار بردار لٹیروں نے یہ بیگ اٹھالیا اور موقع سے کار میں نو دو گیارہ ہوگئے – انہوں نے کہا کہ ویری ناگ ذگ کے نزدیک انہوں نے گاڑی پکڑ لی ہے لیکن اس میں سوار افراد کار کو وہیں پر چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں اور ابتدائی اطلاع کے مطابق وہ بیگ میں رکھا دو سے تین لاکھ روپئے سے لدھا بیگ بھی اپنے ساتھ لے کر پیدل ہی فرار ہوگئے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے اور پکڑی گئی گاڑی کے کوائف جاننے کی کوشش کی جارہی ہے –