جموں//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی فائنانشل کمیٹیوں کے 11ارکان کے انتخابات منعقد کرانے کے لئے شیڈول مشتہر کیا۔شیڈول کے مطابق نامزدگیاں بھرنے کی آخری تاریخ 28 فروری 2018سہ پہر تین بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔5 مارچ 2018ءتین بجے تک نامزدگیوں کی جانچ پڑتا ل کی جائے گی جبکہ 7 مارچ 2018ءتین بجے تک امید وار اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔ضرورت پڑنے پر انتخابات 9 مارچ 2018ءسہ پہر تین بجے تک منعقد ہوں گے۔سپیکر موصوف نے قانون ساز اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری رتن لال شرما کو اس مقصد کیلئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔