بانہال//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے نئی قاضی گنڈ بانہال ٹنل کے کام میں سرعت لانے پر زور دیا تاکہ اس ٹنل کو اس سال کے آخر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے ذاتی طور پر اس ٹنل پر جاری کام کا معائینہ کیا ۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی ، سول انتظامیہ کے دیگر افسران اور متعلقہ ایجنسی کے نمائندے بھی تھے۔چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ ٹنل پر تعمیراتی کام 80فیصد مکمل کیا گیا ہے اور اسے اس سال کے آخر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹنل پر تعمیراتی کام 2011ء میں شروع کیا گیا تھا ۔