عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں وکشمیروقف بورڈکی خاتون چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے میرواعظ عمرفاروق کیساتھ ملاقات کی تصویر شیئرکرتے ہوئے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پرایک پوسٹ میں لکھا’’محترم بھائی میرواعظ عمرفاروق صاحب کو بہت بہت مبارک ہو۔ انتظامیہ کے انتہائی قابل تعریف فیصلے کے بعد آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ درخشاں اندرابی نے مزیدلکھاکہ مذہبی اسکالرز کا تعلق سب سے ہے اور کسی بھی گروہ یا سیاسی جماعت کے پاس کسی مذہبی شخصیت کا کاپی رائٹ نہیں ہے۔وقف بورڈ چیئرپرسن نے مزید لکھاکہ مجھے امید ہے کہ اس بار سیاسی تھیٹر کے بیانات میر واعظ عمرفاروق کی رہائی کی خوشی پر سایہ نہیں ڈالیں گے۔میرواعظ مولوی محمدعمرفاروق کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات۔