فیس میں اچانک بے تحاشہ اضافہ

سرینگر//پکھر پورہ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس کے اضافے کے خلاف زور دار احتجاج کر کے زور دار نعرے بازی کی ہے ۔ علاقہ کے سینکڑون صارفین نے پکھر پورہ پلوامہ روڑ پر دھرنا دیکر محکمہ بجلی سب ڈویژن نیوہ پلوامہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بتایا کہ موسم بہتری آنے کے باوجود بھی شڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔انہوںنے بتایا کہ محکمہ بجلی نے اپنی ناکامیوں کو چھپاتے ہوئے علاقہ پکھر پورہ کے غریبصارفین کے بجلی فیس میں اچانک اضافہ کیا ہے جو کہ علاقہ کے صارفین کے ساتھ ناانصافی ہے۔(کے این ایس)