سرینگر//بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے فیروزپور پنجاب میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
بر آمد شدہ ہتھیاروں میں اے کے 47قسم کے 3 بندوق اور2 ایم16بندوقیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اے کے بندوق کے91راونڈ اور ایم16کے57راونڈ ،دو پستول بشمول 4 میگزین بھی بر آمد شدہ ہتھیاروں میں شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کے دوران یہ ہتھیار آج صبح ایک کھیت سے بر آمد کئے جنہیں ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔