سرینگر//فوجی بیان کے مطابق کرناہ کے سابق ایم ایل اے راجہ رضا منظور ، ایس ڈی ایم اور ایس ایچ او کرنا نے انہیںکرناہ نالے کے نزدیک 5 افراد کے پھنسے ہونے کی خبر دی۔ بیان کے مطابق اُس وقت وہاں بھاری برفباری ہورہی تھی اور برفانی طوفان جیسی صورتحال تھی ۔اس صورتحال کے باوجود فوج کی ایک ٹیم میجر امیت کی سربراہی میں روانہ کی گئی جنہوں نے انتہائی مشکلات کے بعد 2افراد کو بچا لیا ۔ لوگوں نے فوج کی بچائو کارروائی کی سراہنا کی ہے۔