عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں رہنے والی فوجی بیوائیں،ویر ناریوں اورویر ماؤں کی عزت کرنے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کیلئے فوج نے کشتواڑ میں ایک شکایتی ازالے کیمپ کا اہتمام کیا جسمیں 138سابق فوجیوں کی بیوائوں، 6ویر ناریوں اور 3سابق ویر ناری نے حصہ لیا۔ جنہوںنے اپنی شکایات شیئر کی اور انھیں ازالہ کے لیے نوٹ کیا گیا۔کمانڈر ہیڈکوارٹر سیکٹر آر آر نے میٹنگ سے خطاب کیا اور شرکاء سے بات چیت کی۔ اجلاس میں افواج، حکومت جموں و کشمیر اور مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف فلاحی اقدامات شروع کیے گئے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے منصوبوں پر خصوصی زور دینے کے ساتھ مالیاتی منصوبوں اور آئی ایس ایم ہیلپ لائن کے سامنے، ائی سی ایچ ایس کے کام اور پنشنر کے فوائد کی بھی وضاحت کی گئی۔میٹنگ کے دوران بینک، ضلع سینک بورڈ ای ایس ایم ہیلپ لائن سمیت دیگر سٹالز کے علاوہ میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔