راجوری //راجوری کے گھمبیر علاقے میں فوج کی طرف سے پورٹروں کی بھرتی شروع کی گئی ہے جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔پورٹر جوکہ فوج کے مزدور ہوتے ہیں ،کی بھرتی چھ ماہ کیلئے کی جارہی ہے ۔یہ پورٹر مشکل حالات میں کام کرتے ہیں اور انہیں حد متارکہ پر بھی خدمات انجام دیناپڑتی ہیں۔اس بھرتی عمل کے دوران پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔