راجوری //درہال کے ساج علاقے میں فوج کی طر ف سے سابق فوجیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں سابق فوجیوں نے شرکت کی ۔اس دوران ان کے مسائل اجاگر کئے گئے اور فوجی افسران نے پنشن، کینٹین سمارٹ کارڈوغیرہ کے معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس کے بعد طبی پروگرام منعقد کیاگیا جس دوران سابق فوجیوں اور ان کے کنبہ جات کو طبی خدمات فراہم کی گئیں ۔