فوج نے غریبوں میں ضروری ساز و سامان تقسیم کیا

پونچھ//ہند فوج کی جانب سے جمعرات کو شیرِ کشمیر پل پونچھ کے قریب جونپڑ پٹی میں رہنے والے غرباء میں راشن تقسیم کیا گیا۔ شدید سردیوں کے دوران یہ غریب لوگ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہیں جن کو راحت پہنچانے کے لئے فوج نے یہ مہم چلائی۔ اس موقع پر فوج کے افسران و اہلکار ان کے علاوہ  سماجی کارکن اور سینئر صحافی پردیپ کھنہ بھی موجود تھے۔ اس مہم دوران 150 افراد میں کھانے کے سامان کے علاوہ سردی میں استعمال کئے جانے والے اسکارف، سٹول اور اونی ٹوپیاں اور 100 پیکٹس راشن تقسیم کیا گیا۔