فوج نے طلاب میں اسکول بیگ تقسیم کئے

ڈوڈہ // فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں پرائمری سکول اور مدرسہ گوندنا کے طلاب میں سکول بیگ تقسم کئے گئے۔ایک پریس بیان کے مطابق فوج نے ضلع کے تحصیل گوندنا کے پرائمری سکول اور مدرسہ کے تقریباً170طلاب میںسکولی بیگ اور سٹینشری اشیاء تقسیم کیں۔یہ بات قابل ذک رہے کہ حال ہی میں سکول اور مدرسہ کے تدریسی عملہ نے سکول بیگوں اور اسٹیشنری اشیاء کی طلب کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر فوج نے مثبت رد عمل دکھایا اور یہ اشیاء تقسیم کیں۔ سکول انتظامیہ اور مدرسہ کے ذمہ داران نے فوج کے اس کام کی سراہنا کی اور فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلاب کی ضروریات پوری ہو ں گی ،جس سے انہیں تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔