فوج نے بچو ں میں ساز و سامان تقسیم کیا

منڈی//تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں پونچھ برگیڈ کے تحت آنے والی ساوجیاں ٹایگرز نامی فوج نے گوجر اور بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبااور طالبات میں سکولوں میں پڑھنے لکھنے کا سامان تقسیم کیا۔جمعہ کو فوج کی جانب سے ساوجیاں میں گوجر بکروال طلباءو طالبات کےلئے تعلیمی سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران غریب طبقہ کے بچوں میں کتابیں ودیگر ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔ اس دوران کل67بچوں جن میں 27لڑکوں جبکہ 40لڑکیوں میں کتابیں اور دوسرے تعلیمی سامان دیا گیا ۔واضح رہے کہ گوجر بکروال جو موسمِ گرما میں اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ چھ ماہ کے لئے اپنی ڈھوکوں میں رہنے کے لئے جاتے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے ان کےلئے موبائل سکولز کا بھی قیام کیا جاتا ہے تاکہ ان لوگوں کے بچے اس دوران بھی اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں اسی سلسلے کو دیکھتے ہوئے فوج نے ان طلباءمیں کتابیں اور دوسر ا ساز و سامان تقسیم کیا ۔