راجوری //راجوری کے بس سٹینڈ کے نزدیک قائم فوجی کیمپ کی حفاظتی دیوار کے قریب ایک مشکوک بیگ پڑے ہونے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز حرکت میں آئی تاہم تلاشی کے دوران مذکورہ بیگ سے کوئی قابل عتراض اشیاء برآمد نہیں ہوئی ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام راجوری بس سٹینڈ کے نزدیک کپڑے کے دو پیکج پڑے ہوئے تھے جبکہ عام لوگوں نے اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع فراہم کیں جس کے بعد پولیس پوسٹ راجوری کے انچارج کی قیادت میں پولیس ٹیم موقعہ پر پہنچی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے ماہرین نے دونوں پیک کی تلاشی لی تاہم ان میں سے کوئی مشکوک اشیاء برآمد نہیں ہوئی ۔اس دوران فوج کی ایک ٹیم نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی شروع کر دی ۔غور طلب ہے کہ سندر بنی میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصو ل ہونے کے بعد ضلع میں سخت احتیاط برتی جارہی ہے ۔