فرقہ پرست سیاست سے ہوشیار

گاندربل//نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے وسن گاندربل میں کنگن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سرینگر پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق میں انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ "اس وقت پوری ریاست جموں و کشمیر میں فرقہ پرست جماعتوں نے اپنے حواریوں کو میدان میں اتارا ہوا ہے جن کا مقصد ریاست کی الگ پہچان کو زک پہچانا ہے،اپنی کمزوری کو چھپانے کے لئے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹانے کی بات کرتے ہیں لیکن یہ سب ڈھکوسلہ ہے جن سے وہ لوگوں کو بہلا رہے ہیں.ان کو چھیڑنے سے پوری ریاست کے خرمن میں آگ لگ جائے گی۔گزشتہ پانچ سال مرکزی حکومت اور چار سال پی ڈی پی اور بی جے پی کی سرکاروں نے پوری ریاست کا بیڑہ غرق کر دیا،سابق حکومت نے کنگن کے بیشتر ترقیاتی منصوبوں کو روک کر عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا،جس سے سب واقف ہیں،فرقہ پرست طاقتوں سے ریاست جموں و کشمیر کو بچانے کیلئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی