کشتواڑ// پپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ایم ایل سی فردوس ٹاک نے ضلع صدر پی ڈی پی کشتواڑ شیخ ناصر کے ہمراہ بٹوت کشتواڑ شاہراہ پر ہوئے حادثہ میں زخمیوں کی حالت معلوم کرنے کیلئے ضلع ہسپتال کشتواڑ گئے۔پی ڈی پی لیڈروں نے ہسپتال میں حادثہ کے متاثرین سے ملے اور ڈاکٹروں کے ساتھ زخمیوں کے بارے میں موجودہ حالت کے بارے میں بات چیت کی ۔پی ڈی پی لیڈروں نے ضلع ہسپتال کے عملے اور مقامی لوگوں ،ریڈ کراس اورابا بیل کے رضاکاروں کے فوری ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔