سرینگر/ /سی این ایس // محکمہ فائر سروس کے سبکدوش ملازمین نے پنشن میں تفاوت کو دو ر کرنے اور دیگر مطا لبا ت کو لیکر احتجاج کیا ۔ یریس کالونی میں جموں وکشمیر ریٹا ئرڈ فائیر فائیٹر س ایسو سی ایشن نان گزیٹیڈ کے بینر تلے جمع ہوئے اور احتجاج کرنے لگے۔ سابق ملازمین نے کہا کہ ریاستی سرکار نے1995 اور 2006 میں تنخواہ کمشنوں کے دوران روارکھی گئی نا انصا فی کو پھر سے من وعن2018 کے سا تویں پے کمشن میں دہرا کر ہما ان کے حق پرشب وخون مارا ہے جس کی وجہ سے وہ سڑ کوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوگئے۔ انہوں نے مانگ کی کہ فائر سروس اور محکمہ پولیس اور اس کی اکا ئیوں کے حق میں پنشن کی تفاوت کو دو ر کیاجائے ۔ بیلٹ فورس، جن میں ایکزیکیٹیوپولیس، آ رمڈ پولیس، ہوم گارڈ اور جیل پو لیس شا مل ہیں، کی بنیادی تنخواہوں کا سر نو جائزہ لیا جائے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ محکمہ فائر سروس اہلکار عوام کے ما ل وجائیداد کے تحفظ کا واحد محکمہ ہے لہذا سرکار کو ہمار ی مانگوں کو فی الفور پور ا کرنا چاہئے۔