فائر ایند ایمر جنسی محکمے کے امیدواروں کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// فائر ایند ایمر جنسی محکمے کے امیدواروں نے سنیچر کو سلیکشن لسٹ مشتہر کرنے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے منتخب افراد کا لسٹ فوری طور مشتہر کرنے کا مطالبہ کیا ۔پریس کالونی میں احتجاج کے دوران مذکورہ امیدواروں نے بتایا کہ 5 سال قبل محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے نے تعلیم یافتہ امیداوروں سے بھرتیوں کی درخواستیں طلب کر کے ان کا تحریری امتحان اور جسمانی ٹیسٹ لیا اور 5سال گزر جانے کے باوجود بھی محکمہ منتخب لسٹ کو مشتہر کرنے میں ناکام ہے جس کے نتیجے میں امیدوار تذزب کے شکار احتجاج میں شامل مدثر احمد نے بتایا کہ عدالت سے حکم امتناعی کے بعد محکمہ اس کوہٹانے کے حق میں نہیں تھا تاہم امیدواروں نے اپنے خرچے سے ایک وکیل کی مدد سے کیس کو جیت لیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے محکمےSWP.337،SWP3012اورSWP745کے تحت تین عدالتی حکم نامے بھیجے تاہم محکمہ مذکورہ کیس کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے منتخب امیدواروں کا لسٹ مشتہر کرنے میں لیت و لعل سے کا م لے رہا ہے۔احتجاجیوںنے گورنر انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے لسٹ کو مشتہر کرانے کا مطالبہ دہرایا۔