عارف بلوچ
اننت ناگ//ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے منگل کو جنوبی کشمیر کے تین اضلاع اننت ناگ، کولگام اور شوپیان میں11مقامات پر تلاشی لی۔ایک بیان میںایس آئی اے نے کہا کہ یہ تلاشیاں 17 اپریل 2024 کو جبلی پورہ، بجبہاڑہ میں غیر مقامی چھاپڑی فروش راجہ ساہ کے قتل سے متعلق پی ایس بجبہاڑہ کے کیس ایف آئی آر نمبر 87/2024 کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئیں۔ تاکہ اس قتل کے پیچھے کسی بڑی مجرمانہ سازش کا پتہ لگایا جاسکے۔ترجمان نے مزید کہا کہ تلاشی کے دوران کیس میں مختلف بشمول موبائل فون، الیکٹرانک گیجٹس اور جاری تفتیش سے متعلقہ دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں جن کا مقدمہ کی تفتیش کے دوران فرانزک معائنہ اور تجزیہ کیا جائے گا۔