غیر مقامی شہری سے اسلحہ بر آمد

اننت ناگ//جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران غیر ریاستی شہری کو پستول سمیت گرفتار کر لیا ۔ گوری وان بجبہاڑہ میں سوموار کو پولیس نے ایک غیر ریاستی شہری پرویز سلمانی ولد شمیم سلمانی ساکن فرید پور مان بجنور ( یو پی) کو گرفتار کر لیا  اور اسکے سیلون دکان سے ایک پستول اور میگزین بر آمد کر لیا ۔ پولیس کے مطابق غیر ریاستی شہری سے نائی کے دکان پر اسلحہ کی بر آمدگی ہوئی۔ اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔