غیر قانونی شراب بر آمد، ایک گرفتار

ریاسی//ارناس پولیس سٹیشن کی ٹیم نے سروندی کنتھن گائوں میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک شخص کپور سنگھ ولد کنج لال ساکن سروندی سے 5لیٹرغیر قانونی شراب بر آمد کی اور 30لیٹر لہان کو موقعہ پر ہی تباہ کر دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ارناس پولیس سٹیشن ایک کیس بھی درج کیاہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے ۔