سرینگر// لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے کل انفورسمنٹ ونگ کے ذریعے لشکری محلہ شمالی فورشور روڈ اور فرینڈس کالونی شالیمار میں انفورسمنٹ آفیسروں کی نگرانی میں ایک خصوصی مسمار ی مہم شروع کی تھی جس دوران 14 کنکریٹ بلاک،یک منزلہ2ڈھانچے اور2منزلہ4ڈھانچے، ایک کمپاؤنڈ اور ٹین شیڈ ہٹائے ۔بیان میں ڈل جھیل میں رہنے والے تمام لوگوں کو ایک بار پھر ہدایت دی گئی کہ وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کھڑا نہ کریں ۔اس کے علاوہ ٹپراورلوڈ کیرئیر مالکان کوکہا گیا کہ وہ بغیر اجازت ڈل/نگین جھیل علاقے میں کوئی تعمیراتی سامان نہ لے جائیں اور اگر کوئی ایسا پایا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔بیان میںمقامی لوگوں سے کہا گیا کہ وہ LCMA آن لائن آفیشل کے ذریعے آن لائن عمارت کی اجازت کے لیے درخواست دیں۔