غلط کووِڈ – 19ٹیکہ کاری اسناد

جموں// محکمہ صحت نے ان لوگوں کی شناخت کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے جنہیں  کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک دی جانے کے باوجود کووِڈ ویکسی نیشن سر  ٹیفکیٹ ملا ہے ۔محکمہ نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سخت اور ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔کووِڈ ویکسی نیشن مہم کے دوران غیر اِرادی طور پر غلط اندراجات کے ایسے الگ تھلگ واقعات ہوئے ہیں کیوں کہ Cowinپورٹل میں ڈیٹا اَپ لوڈ ز میں اچانک اِضافہ اور معاون عملے کی غیر اِرادی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی ۔واضح رہے کہ جموںوکشمیر نے 2کروڑ کے قریب خوراکیں دی ہیں اور اَپنی اہل آبادی کو ویکسین کرنے میںملک میں سب سے آگے ہے۔ ایک حالیہ واقعہ میں یہ دیکھا گیا کہ 51اور49 برس کی عمر کے دو مستفید کنند گان جن کا تعلق بلاک سوگام ، ضلع کپواڑہ سے ہے کو نادانستہ طور پر 11 ستمبر 2021 ء کو دوسری خوراک کے ساتھ ویکسین کے طورپر نشان زد کیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں انہیں دوسرا ٹیکہ لگانا باقی تھا۔ معاملے کی نشاندہی پر مستفید ہونے والوں کے گھر پر ویکسین کی خوراکیں دینے کے فوری اِنتظامات کئے گئے۔