سرینگر//ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ماگام بڈگام کے انچارج بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد طٰحہ کو کورونا وائرس مریض کو غلط رپورٹ دینے کی پاداش میں معطل کردیا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ایک حکم زیر نمبر 3/1-333 بتاریخ 17 مئی 2020 میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی غلط رپورٹ پیش کرنے کی بناء پر ڈاکٹر طحہ کے خلاف زیر التواء تحقیقات کی وجہ سے اُن کو معطل کرکے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے دفتر کے ساتھ تاحکم ثانی منسلک کیا جاتا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ایس ڈی ایچ ماگام میں تعینات ڈاکٹر عابد علی کوبطور انچارج بلاک میڈیکل آفیسر تعینات کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ بلاک میڈیکل آفیسر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔
غلط رپورٹ دینے کاشاخسانہ | بلاک میڈیکل افسر ماگام منسلک
