غزہ // غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے 220طلبہ و طالبات نے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعاد ت حاصل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے 220افراد کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی،جس میں قرا نے تلاوت بھی کی۔ اس تقریب میں طلبہ کے اہل خانہ، پروفیسروں اور ساتھی طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین نے قرآن حفظ کرنے والے طلبہ کی دنیا و آخرت میں کامیابی کے دعائیں بھی کیں۔