عید الفطر کی آمد پر قصبہ تھنہ منڈی میںزبردست ہجوم

نیوز ڈیسک
 تھنہ منڈی /عظمیٰ یاسمین/ عید الفطر کی دستک سے دیگر بازاروں کی طرح قصبہ تھنہ منڈی میں بھی خوب چہل پہل رہی۔ عید الفطر کی آمد کو لیکر مسلمانوں کے چہروں پر خوشیوں کی لیکریں صاف طور پر نمایاں ہیں ،بازاروں میں خوب چہل پہل اور گہما گہمی نظر آرہی ہے، دکانوں پر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی زبرست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی۔ کپڑے ، جوتے چپل اور کریانہ کی دکانوں پر لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔ وہیں عید الفطر کی آمد پر بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے دکانیں رات تاخیر سے بند ہو رہی ہیں۔ اشیائے خوردونوش کے علاوہ فینسی سوٹ ، فیسنی چوڑیاں اور کپڑے و چپلوں کی دکانوں پر خاص طور پر خریدار وں کی بھیڑ زیادہ نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے بازار کی رونق دو بالا ہوگئی ہے۔